۔،۔(اٹھیاسی88 سالہ)  پوپ فرانسس کی دوسری رات بھی اسپتال میں بغیر کسی پیچیدگی کے گزر گئی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔(اٹھیاسی88 سالہ) پوپ فرانسس کی دوسری رات بھی اسپتال میں بغیر کسی پیچیدگی کے گزر گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔(اٹھیاسی88 سالہ) پوپ فرانسس کی دوسری رات بھی اسپتال میں بغیر کسی پیچیدگی کے گزر گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭بیونس آئرس میں اطالوی والدین کے بیٹے کے طور پر پیدا ہونے والے پوپ فرانسس جورج ماریو برگو گلیو، کیتھولک چرچ کے (266 ویں) اور موجودہ پوپ ہیں، جو روم کے بشپ اور ویٹیکن سٹی کے مطلق خود مختار منتخب ہوئے ہیں (اٹھیاسی88 سالہ) پوپ فرانسس کی دوسری رات بھی اسپتال میں بغیر کسی پیچیدگی کے گزر گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روم/ویٹیکن۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق (اٹھیاسی88 سالہ) پوپ فرانسس جمعہ کے روز سے اسپتال میں ایڈمٹ ہیں رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کی دوسری رات بھی اسپتال میں بغیر کسی پیچیدگی کے گزر گئی۔واضح رہے دنیا بھر میں بسنے والے (1.4 بلین کیتھولک) کے سربراہ مذہبی پوپ جمعہ سے روم کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ویٹیکن ترجمان کے مطابق پوپ فرانسس سانس کی بیماری میں مبتلا ہیں۔اپنی خراب صحت کی وجہ سے فرانسس روایتی اینجلس دُعا کو بھی چھوڑ رہے ہیں جو وہ عام طور پر ہر اتوار کو دوپہر کے وقت سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں کیتھولک کے سامنے ادا کرتے ہیں، ویٹیکن نے کہا ہے ڈاکٹروں نے انہیں ٭مکمل آرام٭ کرنے کا حکم دیا ہے،جبکہ اس دوران یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ دعا مغربی روم کے جیمیلی کلینک سے نشر کی جائے گی۔ (اٹھیاسی88 سالہ) پوپ فرانسس ارجنٹائن میں پیدا پیدا ہونے والے پوپ اب تاریخ کے دوسرے معمر ترین پوپ ہیں، اطالوی خیر رساں ایجنسی آنسانے نے اپنے قریبی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ان کا قیام اگلے ہفتے کے وسط تک جاری رہ سکتا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں