۔،۔گذشتہ شام (ہوڈن ہیگن) ریلوے اسٹیشن پر  43 تینتالیس سالہ  شخص نے چاقو سے حملہ کر کے انیس سالہ لڑکی کو شدید زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔گذشتہ شام (ہوڈن ہیگن) ریلوے اسٹیشن پر 43 تینتالیس سالہ شخص نے چاقو سے حملہ کر کے انیس سالہ لڑکی کو شدید زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔گذشتہ شام (ہوڈن ہیگن) ریلوے اسٹیشن پر 43 تینتالیس سالہ شخص نے چاقو سے حملہ کر کے انیس سالہ لڑکی کو شدید زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ایک بار پھر چاقو حملہ۔گذشتہ شام (ہوڈن ہیگن) ریلوے اسٹیشن پر 43 تینتالیس سالہ شخص نے چاقو سے حملہ کر کے انیس سالہ لڑکی کو شدید زخمی کر دیا۔لڑکی کو جان لیوا زخم آئے اب کی بار ملزم جرمن نیشنل ہے۔مجرم فرانزک کلینک منتقل۔شاید پھر ایک ذہنی مریض٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آخن/ہوڈن ہیگن۔ مقامی پولیس کے مطابق اتوار کی شام تقریباََ (سوا پانچ بجے 17.15) ہوڈن ہیگن (وائیڈ کریس) میں ٹرین کے پلیٹ فارم پر انیس سالہ لڑکی ٹرین کے انتظار میں کھڑی تھی، اطلاعات کے مطابق دونوں ٹرین اسٹیشن پر بظاہر اکیلے تھے، تفتیش کاروں کے مطابق حملہ سے پہلے دونوں کی کوئی بحث ہوئی یا اچانک مرد نے چاقو سے لڑکی پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا، لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سوموار کی صبح اطلاع کے مطابق نوجوان خاتون کی حالت مستحکم ہو گئی ہے۔ حملہ آور کو بھی موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، ایک رپورٹ کے مطابق مجرم فرانزک کلینک منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اس شخص نے پر تشدد کاروائیاں کی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں