۔،۔ پاکستان جرمن پریس کلب اور شان پاکستان کی طرف سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک۔ نذر حسین۔،۔
٭یکم مارچ سے برکتوں والا مہینہ اپنی برکتوں سے شروع ہو رہا ہے،پاکستان جرمن پریس کلب اور شان پاکستان کی طرف سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک کی آمد مبارک ہو ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پاکستان جرمن پریس کلب۔ واضح رہے ٭رمضان وہ مہینہ ہے جو ٭نیکیاں بھی ساتھ لاتا ہے ٭گناہوں کا کفارہ٭اللہ کی رضاء٭نبی کریم ﷺ کا قرب٭اچھی موت٭ عذابات قبر کی دوری٭میدان محشر میں عزت٭ پُل صراط پر آسانی٭جو اتنی نعمتیں ساتھ لا رہا ہے تو مطلب مہمان بہت بڑا ہے ٭جتنا بڑا مہمان اتنی ہی اس کی اہمیت٭اس کے استقبال کے لئے اہتمام٭دیکھا جائے تو ابتدائی دنوں میں لوگوں میں بڑا جوش و خروش دیکھا جا سکتا ہے۔ سحری کے وقت برتن کھڑ کھڑا رہے ہوتے ہیں،مسجدوں میں رونق ہو جاتی ہے، بعض مساجد میں تو دروازے تک لوگ بیٹھے ہوتے ہیں، فجر اور تراویح کے اندر بھی،جیسے جیسے دن آگے بڑھتے ہیں تو دیکھا جا سکتا ہے کہ نفسیاتی طور پر ماحول کا اثر قبول کیا گیا تھا، اندر سے تحریک نہیں تھی، جس نوجوان نے ایک ہفتہ تک انٹرنیٹ کو چھوڑا ہوا تھا، انہیں فحش چیزوں میں لگ جاتا ہے، فجر کی جماعت سمٹ کر چند صفوں تک محدود ہو جاتی ہے، تراویح میں لوگ غائب ہونا شروع ہو جاتے ہیں، خواتین بھی شروع میں تھوڑی محتاط ہوتی ہیں پھر وہی چغلی غیبت شروع ہو جاتی ہے۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ وقتی طور پر ماحول کا اثر قبول کرتے ہوئے استقبال پر پوری توجہ کرنا، اور استقامت کو فراموش کر دینا یہ مناسب نہیں ہے، بلکہ ہمیں پورے تیس دن کے لئے لائع عمل تیار کرنا چاہیئے۔رمضان کے مہینہ میں اللہ تعالی مومن کا رزق بڑھا دیتا ہے،دیکھا جاتا ہے بہت ساری ایسی نعمتیں جو انسان نے سارا سال نہیں کھائی ہوتیں، اللہ تعالی اس مہینہ میں اپنے بندوں کو عطا فرماتا ہے۔ جس نے یقیناََ اس مہینے کی قدر کر لی،ان شا اللہ وہ اپنے تمام صغیرہ، کبیرہ، ظاہری، باطنی، گناہ جو جان بوجھ کر کئے یا غلطی سے سرزد ہوئے، اگر وہ حکمت کے ساتھ اس مہینے کی قدر کر لے تو اللہ تبارک و تعالی اسے تمام گناہوں سے پاکی اور نجات عطا فرما دیتا ہے۔