۔،۔ کارنیوال۔فاسٹ ناخت۔فاشنگ سوگ۔کارنیوال پریڈ۔گانے۔ماسک اور کارنیوال کے ملبوسات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی۔رائن لینڈ فال۔بلجیئم۔کولون۔لاطینی امریکہ۔اسپین۔ ریاستہائے امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں بھی کارنیوال کی ایک مصبوط روایت ہے۔ کارنیوال کی روایت تقریباََ (پانچ ہزار سال) پرانی ہے،تیسری صدی قبل مسیح کا ایک پرانا بابلی نوشتہ،۔پادری بادشاہ گوڈیا کے تحت ایک سات روزہ تہوار نئے سال کے بعد ایک دیوتا کی علامتی شادی کے طور پر منایا جاتا تھا۔ یورپ میں فاشنگ سردیوں کو الوداع کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جبکہ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کو بھی ٹی وی پروگرامز میں رگڑ دی جاتی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ کارنیوال۔فاسٹ ناخت۔فاشنگ سوگ۔کارنیوال پریڈ۔گانے۔ماسک اور کارنیوال کے ملبوسات جن پر لوگ اپنے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لئے ہزاروں یورو خرچ کرتے ہیں، کارنیوال سے پہلے خواتین بھی جشن مناتی ہیں وہ دفتروں میں جا کر مردوں کی ٹائی کو کاٹ کر اپنا احساس کرواتی ہیں کہ ہمیں بھی بولنے کی اجازت ہے۔ہم بھی اپنی طاقت منوا سکتی ہیں جبکہ یہ صرف ایک دن کی حکومت ہوتی ہے۔ جرمنی۔رائن لینڈ فال۔بلجیئم۔کولون۔لاطینی امریکہ۔اسپین۔ ریاستہائے امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں بھی کارنیوال کی ایک مصبوط روایت ہے۔ کارنیوال کی روایت تقریباََ (پانچ ہزار سال) پرانی ہے،تیسری صدی قبل مسیح کا ایک پرانا بابلی نوشتہ،۔پادری بادشاہ گوڈیا کے تحت ایک سات روزہ تہوار نئے سال کے بعد ایک دیوتا کی علامتی شادی کے طور پر منایا جاتا تھا۔ یورپ میں فاشنگ سردیوں کو الوداع اور موسم بہار میں فطرت کی بیداری کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں جبکہ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کو بھی ٹی وی پروگرامز میں رگڑ دی جاتی ہے۔ مصر میں پرجوش تہوار آئیس دیوی کے اعزاز میں منایا جاتا ہے اور یونانیوں نے اسے اپنے دیوتا ڈیونیسس کے لئے منعقد کیا اسے (اپوکریز) کے نام سے پکارتے ہیں۔ رومی اس تہوار کو اپنے دیوتا (زحل) کا نام دیتے ہیں اس دن کی وجہ سے پھانسیاں ملتوی کر دی جاتیتھیں،غلام اور آقا اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے اور پینے پلانے کی محفلیں سجائی جاتی تھیں۔ریو جا نیرو برازیل اور میکسیکو میں کئی خواتین اپنے پورے سال کی جمع شدہ پونجی صرف ایک دن کا شوق پوراکرنے کے لئے (کاسٹیوم) پر خرچ کر دیتی ہیں۔ فرینکفرٹ میں جرمن چانسلر کا سر بغیر دماغ کے دکھایا ہوا ہے جیکہ دوسرے شہروں میں روسی صدر بلادب میئر پوتین اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے بھی گاڑیوں پر لگا رکھے تھے۔