۔،۔کارلسرئے کے شمال میں غیر محفوظ ریلوے پھاٹک پر ریل گاڑی اور ٹرک کا خطرناک تصادم (تین) افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭شمالی بادن وورٹمبرگ کارلسروئے کے شمال میں ایک غیر محفوظ ریلوے پھاٹک(کراسنگ) پر آتش گیر مادہ سے بھرا ٹرک اور ریل گاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔آخر میں جو کچھ بچا وہ ٹرک اور ریل گاڑی کا ڈھانچہ تھا جبکہ تین افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بادن ورٹمبرگ/کارلسروئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کارلسروئے اور ہائیڈل برگ کے درمیان پیش آیا، ابتدائی نتائج کے مطابق ٹرک اور ریل گاڑی دوپہر کے اوائل میں تقریباََ (14:15 دو بجکر پندرہ منٹ) پر اسٹیٹ روڈ 552 پر زیو ٹرن کے داخلی راستے پر ٹکرا گئے، فائر بریگیڈ کے عملہ کے مطابق ریل گاڑی نے جلنے والے تیل سے بھرے ٹرک کو کئی میٹر تک دھکیل دیا ٹینکر ٹرک اور ریل گاڑی میں آتش گیر مادہ کی وجہ سے فوراََ آگ لگ گئی دھوئیں کے سیاہ بادل جو کئی کلو میٹر سے بھی دیکھی جا سکتی تھی، دھوئیں کے سیاہ بادل فضاء میں بلند ہو گئے، آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے آخر میں جو کچھ بچا وہ تین لاشیں اور جلا ہوا ٹرک اور ٹینکر کا ڈھانچہ تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پونے چار بجے تک فائر بریگیڈ کے ساٹھ افراد سے زائد افراد نے آگ پر قابو پا لیا تھا۔ تصادم کے وقت ٹرین میں دس افراد موجود تھے سب کو اطلاع کے مطابق معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ تینوں مرنے والوں کی شناخت ان کے زخموں کی وجہ سے جاری ہے ٹرک ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔