۔،۔اِنَا لِلّہِ ہَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ،راجہ امجد نواز کے چھوٹے بھائی راجہ محمد اعجاز  قضائے الہی سے انتقال فرما چکے ہیں۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔اِنَا لِلّہِ ہَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ،راجہ امجد نواز کے چھوٹے بھائی راجہ محمد اعجاز قضائے الہی سے انتقال فرما چکے ہیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔اِنَا لِلّہِ ہَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ،راجہ امجد نواز کے چھوٹے بھائی راجہ محمد اعجاز قضائے الہی سے انتقال فرما چکے ہیں۔ نذر حسین۔،۔

٭راجہ امجد نواز کے چھوٹے بھائی۔راجہ محمد اعجاز قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/درائے آئش۔راجہ امجد نواز جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ان کے چھوٹے بھائی راجہ محمد اعجاز قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں، یہ خبر سن کر دلی افسوس ہوا ٭ اللہ کی امانت تھی، جو کچھ اللہ کریم نے تقدیر میں لکھا تھاوہ ہو کر رہنا تھا اور وہ ہو کر رہا،اور جو اللہ کرتا ہے وہ ہی برحق ہوتا ہے۔،،ہمارا کام جزا،سزا نہیں جبکہ صبر ہے، ایسا نہ ہو کہ ہمارے رونے دھونے سے مرنے والے کو تکلیف پہنچے جو دنیاسے چلا گیا، ہمیں صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔تعزیت کا معنی ہوتا ہے کسی کو تسلی و تشفی دینا۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم راجہ محمد اعجاز کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے، حال ہی میں ان کی اہلیہ دنیا فانی سے کوچ کر چکی تھیں، موت اللہ تعالی نے تمام مخلوقات کے لئے لکھ دی ہے، موت سے استثنیٰ صرف اللہ تعالی کی ذات کو ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے۔ہر چیز اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ ہلاک ہونے والی ہے۔ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے، جو کچھ جہاں بھی ہے سب کچھ فنا ہونے والا ہے صرف تیرے رب کی ذات باقی رہے۔ مخلوق کا خاصہ ہے موت کا جام پینا، موت جب آتی ہے تو یقیناََ غم کو ساتھ لاتی ہے،میت کے لواحقین پر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے۔اس کے اہل خانہ، برادرب، عزیز و اقارب اور قبیلہ کے لوگوں پر بہت زیادہ غم کی کیفیت آ جاتی ہے۔جو اللہ نے لے لیا وہ اسی کی ملکیت میں تھا اور ہم بھی اللہ کی مِلک میں ہیں،ہر چیز کا اللہ تعالی کے ہاں ایک وقت مقرر ہے۔اللہ تعالی آپ کے اجر کو بڑھائے کہ آپ پر غم آیا ہے،آپ ایک امتحان سے گزر رہے ہیں اور اس صبر پر اللہ آپ کو بڑا اجر عطاء فرمائے۔ اللہ اہل خانہ کو حوصلہ عطاء کرے۔آپ کے مرحوم بھائی کو اللہ تعالی بخش دیں۔اللہ تعالی راجہ محمد اعجاز کو اپنی رحمت میں ڈھانپ لے اور بخشش عطاء فرمائے۔ہم(شان پاکستان جرمنی اور پاکستان جرمن پریس کلب سے منسلک افراد اور خصوصی طور پر نذر حسین) راجہ امجد نواز اور ان کے تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دُعا گو ہیں کہ اللہ کریم مرحوم کے آنے والے تمام مراحل کو آسان فرمائے،آسانیاں پیدا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے(آمین ثم آمین)جو اللہ نے لے لیا وہ اسی کی ملکیت میں تھا اور ہم بھی اللہ کی مِلک میں ہیں،ہر چیز کا اللہ تعالی کے ہاں ایک وقت مقرر ہے۔اللہ تعالی آپ کے اجر کو بڑھائے کہ آپ پر غم آیا ہے،آپ ایک امتحان سے گزر رہے ہیں اور اس صبر پر اللہ آپ کو بڑا اجر عطاء فرمائے۔ اللہ اہل خانہ کو حوصلہ عطاء کرے۔آپ کے مرحوم بھائی کو اللہ تعالی بخش دیں۔اللہ تعالی راجہ محمد اعجاز کو اپنی رحمت میں ڈھانپ لے اور بخشش عطاء فرمائے۔

Raja Muhammad Ijaz(Late)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں