۔،۔ اسرائیل اور ایران کی 2 دن کی جنگ سے دنیا بھر میں 6 ہزار پروازیں منسوخ۔ نذر حسین۔،۔
٭اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے باعث دو دن میں ہی دنیا بھر کی (چھ) ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/تل ابیب/تہران۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے باعث دو دن میں ہی دنیا بھر کی (چھ) ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئیں،رپورٹ کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ایئرپورٹ متاثر ہوا ہے جبکہ ٭دمشق ٭بغداد ٭تہران ٭بیروت اور امان کوئین ایئرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔ ایران،بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود دو روز سے مسلسل بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق تل ابیب ایئرپورٹ سے (چوالیس ممالک) کے لئے یومیہ سُو پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں، جبکہ کوئین عالیہ ایئر پورٹ سے روزانہ چالیس ممالک کے لئے اکیاسی ایئرپورٹس کی پروازیں چلائی جاتی ہیں۔شام کے دمشق ایئرپورٹ، عراق کے بغداد ایئرپورٹ، ایران کے تہرا ایئر پورٹ، لبنان کے بیروت ایئر پورٹ سے بھی پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔