۔،۔ امریکی ڈیمو کریٹک سیاست دان پر قاتلانہ حملہ میلیسا اور شوہر مارک کو قتل کر دیا گیا۔مجرم فرار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ امریکی ڈیمو کریٹک سیاست دان پر قاتلانہ حملہ میلیسا اور شوہر مارک کو قتل کر دیا گیا۔مجرم فرار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ امریکی ڈیمو کریٹک سیاست دان پر قاتلانہ حملہ میلیسا اور شوہر مارک کو قتل کر دیا گیا۔مجرم فرار۔ نذر حسین۔،۔

٭امریکی ریاست مینیسوٹا میں امریکی ڈیمو کریٹک سیاست دان پر قاتلانہ حملہ، فائرنگ کے خوفناک واقعہ کے بعد مجرم فرار، بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے، ایف بی آئی نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور معلومات کے لئے (پچاس ہزار ڈالر) تک کے انعام کی پیشکش بھی کر دی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/مینیسوٹا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی صبح (مقامی وقت کے مطابق) ایک بندوق بردار نے امریکی ریاست مینیسوٹا کی ڈیموکریٹک رکن میلیسا ہارٹ مین اور ان کے شوہر مارک کو بروکلین پارک میں ان کے گھر میں گھس کر قتل کر دیا جبکہ چیمپلن کے قریبی علاقہ میں ایک اور حملے میں چیموکریٹک ریاست کے سینیٹر (جان ہوف مین) اور ان کی اہلیہ یوویٹ کو بھی گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ فائرنگ کے خوفناک واقعہ کے بعد مجرم فرار، بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے، ایف بی آئی نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور معلومات کے لئے (پچاس ہزار ڈالر) تک کے انعام کی پیشکش بھی کر دی،سرکاری حکام کے مطابق یہ حملے سیاسی طور پر محرک تھے،خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دوسرے لوزوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ مجرم کی گاڑی سے بڑی مقدار میں گولہ بارود ملا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مینیسوٹا میں ہونے والے حملے کی شدید مدمت کرتے ہوئے اسے ٭سرکاری ملازمین پر ٹارگٹ٭حملہ قرار دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ میں ملوث تمام افراد کے خلاف ٭قانون کی مکمل حد تک٭مقدمہ چلایا جائے گا جبکہ جو بائیڈن نے ایکس پلیٹ فارم پر سیاسی طور پر محرک تشدد کے خلاف اتحاد پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ نفرت اور انتہا پسندی کو امریکا میں کوئی جگہ نہیں ہونی اہیئے۔ (ستاون سالہ مجرم)جو امریکی میڈیا کی تحقیق کے مطابق ایک نجی سیکورٹی کمپنی میں کام کرتا ہے، کمپنی کی ویب سائیڈ بتاتی ہے کہ اس نے ٭مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور لبنان جیسے نحرانی علاقوں میں ملنے والے مشن مکمل کئے ہیں اور اسے امریکی فوج کے ارکان نے تربیت دی ہے، سرکاری ترجمان کے مطابق مجرم مسلح اور بہت حد تک خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اس کے قریب جانے تک سے منع کیا گیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق مجرم نے ایک امریکی پولیس افسر کا روپ دھار لیا ہے۔واضح رہے یہ واقعہ حالیہ برسوں میں امریکا میں سیاسی طور پر محرک تشدد کی متعدد کاروائیوں میں سے ایک ہے۔ سیاستدانوں کے خلاف دھمکیاں ایک طویل عرصے یسے ایک عام سی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں