۔،۔ رات کو اسرائیل کے لئے دن بنا دیں گے،ایران کا اسرائیلی جنگی طیارے گرانے کا دعوہ۔ نذر حسین۔،۔
٭ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑے پیمانے پرمیزائل داغنے کا منصوبہ مکمل۔اہداف حیفہ کے قریب رمات ڈیوڈ،ایئربیس بھی شامل٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/اسرائیل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑے پیمانے پرمیزائل داغنے کا منصوبہ مکمل۔اہداف میں حیفہ کے قریب رمات ڈیوڈ،ایئربیس بھی شامل ہے، اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں (بُنکرز) کے قریب جانے کی ہدایات جاری کر دیں،صیہونی دشمن کو ایران نے وارننگ جاری کر دی کہ۔ اسرائیل کی رات کو صیہونیوں کے لئے دن بنا دیں گے۔دوسری طرف امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امریکی شہری فوری طور پر ایران چھوڑ دیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شہری کسی بھی صورت میں ایران کا سفر نہ کریں۔جی ہاں واضح رہے اسرائیل میں سرکاری اور پرائیویٹ بم پناہ گاہیں ہیں، جنہیں ٭مرخاو موگن۔مارخب موگن کہا جاتا ہے، اسرائیلی قانون کے مطابق (نوے کی دہائی) کے اوائل سے تعمیر شدہ تمام گھروں، رہائشی عمارتوں اور صنعتی عمارتوں میں بھی بم پناہ گاہیں یا محفوظ جگہیں موجود ہیں۔فن لینڈ میں آبادی سے زیادہ بم پناہ گاہیں بنوائی گئی ہیں جن میں خصوصی طور پر اسٹین لیس اسٹیل استعمال کیا گیا ہے۔