۔،۔فلسطین کی مظلوم عوام پر ظلم و ستم اور نسل کشی کے خلاف جرمنی کے شہر ہناوُ میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر جس کی آبادی ایک لاکھ پانچ ہزار ہے میں تقریباََ پانچ ہزار سے زائد افراد نیفلسطین کی مظلوم عوام پر ظلم و ستم اور نسل کشی کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی نکالی جس میں نہ صرف مسلم کمیونٹی جبکہ جرمن اور دوسرے ممالک کے افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا،مذہبی اور سماجی شخصیت سید حامد شاہ نے خصوصی طور پر ریلی میں شرکت کی اور شان پاکستان کو رپورٹ مہیا کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہناوُ۔جرمنی کے شہر جس کی آبادی ایک لاکھ پانچ ہزار ہے میں تقریباََ پانچ ہزار سے زائد افراد نیفلسطین کی مظلوم عوام پر ظلم و ستم اور نسل کشی کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی نکالی جس میں نہ صرف مسلم کمیونٹی جبکہ جرمن اور دوسرے ممالک کے افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا، ریلی ہناوُ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن سے نکالی گئی، ریلی کل ایک سرا تو مرکزی یلوے اسٹیشن پر تھا تو دوسر سرا ہناوُ کے شہر کے اندر تک پہنچ چکا تھا ایک جم غفیر تھا جس کے نعروں سے چھوٹے سے شہر کی عمارتیں گونج اُٹھیں تھیں۔ جن میں (فری فری فلسطین۔ فری فری لبنان) کے نعرے گونجتے سنائی دیئے جا رہے تھے۔ اس ویک اینڈ پر تقریباََ جرمنی کے تمام شہروں میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالی گئی تھیں۔ واضح رہے ریلی میں کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے بھی شرکت کی تھی( مذہبی اور سماجی شخصیت) سید حامد شاہ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں نے بھی ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی۔شرکا کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جبکہ نیتن یاہو اپنے گندے کردار کو چھپانے کے لئے نہتے مسلمان بچوں اور خواتین کی نسل کشی کر کے ہٹلر کی یاد کو تازہ کر رہا ہے۔ ترکی کے صدر اردوان نے اسے کھلے عام وقت کا ہٹلر قرار دے دیا ہے۔
wuppertal
Hamburg
Berlin