۔،۔ پاکستانی نوجوان حافظ ڈاکٹر قاسم شفیق نے انٹرنل میڈیسن میں سپیشلائزیشن مکمل کر لی۔ نذر حسین۔،۔
٭راجہ شفیق محمد کے صاحبزادے حافظ ڈاکٹر قاسم شفیق نے فرینکفرٹ میں انٹرنل میڈیسن میں سپیشلائزیشنکر کے نہ صرف اپنی محنت اور لگن کا لوہا منوایا جبکہ مملکت پاکستان اور جرمنی میں بسنے والی مسلم کمیونٹی اور بالخصوص (پاک محمدی مسجد) کا نام بھی روشن کیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گالوس۔ راجہ شفیق محمد جو کسی تعارف کے محتاج نہیں کے صاحبزادے حافظ ڈاکٹر قاسم شفیق نے فرینکفرٹ میں انٹرنل میڈیسن میں سپیشلائزیشنکر کے نہ صرف اپنی محنت اور لگن کا لوہا منوایا جبکہ مملکت پاکستان اور جرمنی میں بسنے والی مسلم کمیونٹی اور بالخصوص (پاک محمدی مسجد) کا نام بھی روشن کیا، راجہ شفیق محمد نے شان پاکستان جرمنی کے ایڈیٹر ان چیف سے بات کرتے ہوئیاپنے جذبات کا اظہار کچھ ان الفاظ میں کیا کہ یہ کامیابی صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ ایک ملک، ایک قوم اور اسلام کی کامیابی ہے، ایسے باصلاحیت نوجوان ہمارا فخر اور ہماری امید ہیں، پاکستانی نوجوان حافظ ڈاکٹر قاسم شفیقنہ صرف جدید طب کے ماہر ہیں بلکہ ٭قرآن کریم کے حافظ ہونے کے ناطے٭دین و دنیا کا حسین امتزاج بھی ٹیش کرتے ہیں، اللہ تعال اس شفیق اور مسکراتے نوجوان کے علم میں مزید برکت عطاء فرمائے، انہیں دین و دنیا میں کامیاب کرے اور ان کے علم کو انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔ ہم دُعا گو ہیں کہ ہماری مسلم کمیونٹی فرینکفرٹ کے مزید نوجوان علم، تحقیق اور خدمت خلق کے میدان میں اسی طرح آگے بڑھتے رہیں۔اللّھم بارک لہ فی علمہ و عملہ، واجعلہ سباباََ لنفع الناس ورفعۃ قومہ۔آمین۔