۔،۔ فرینکفرٹ کی ایک عمر رسیدہ خاتون شاک کال کا شکار ہو گئی،مجرم قیمتی سامان لے کر فرار ہونے میں کامیاب۔ نذر حسین۔،۔
٭بروز بدھ دوپہر (ساڑھے چار بجے) تریانوے سالہ خاتون کو فیک پولیس افسر سے کال موصول ہوئی کہ اس کی بیٹی کو حادثہ پیش آ گیا ہے، اس کو قید سے بچانے کے لئے صرف نقد رقم دے کر بچایا جا سکتا ہے، عمر رسیدہ خاتون نے اپنا قیمتی سامان جس میں زیور،سونا اور نقدی شامل تھی۔دروازے کے سامنے رکھ دیا، مجرموں نے بغیر کسی رابطہ کے سامان لوٹ لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پراون ہائیم۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق پراوُن ہائیم کی رہائشی خاتون جس کی عمر (تربانہے سال) بتائی جاتی ہے کو بروز بدھ دوپہر (ساڑھے چار بجے) فیک پولیس افسر سے کال موصول ہوئی کہ اس کی بیٹی کو حادثہ پیش آ گیا ہے، اس کو قید سے بچانے کے لئے صرف نقد رقم دے کر بچایا جا سکتا ہے، عمر رسیدہ خاتون نے اپنا قیمتی سامان جس میں زیور،سونا اور نقدی شامل تھی۔دروازے کے سامنے رکھ دیا، مجرموں نے بغیر کسی رابطہ کے سامان لوٹ لیا، کچھ ہی دیر بعد خاتون نے محسوس کیا کہ پولیس کے افراد بغیر کوئی بات کئے سامان لے کر چلے گئے تو شک کی بنا پر خاتون نے فوراََ اپنی بیٹی سے رابطہ کیا جس پر بیٹی نے فوری طور پر پولیس میں رپورٹ درج کروائی، محکمہ فوجداری نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جس پر پولیس بار بار نوٹس جاری کر چکی ہے کہ اگر آپ نے اسکینڈل سے بچنا ہے تو یہ یاد رکھیں کہ پولیس اور عدلیہ آپ سے کبھی بھی فون پر رقم یا قیمتی اشیاء حوالے کرنے کو نہیں کہے گی، جرمنی میں ایسی کوئی ضمانت نہیں جو زیور یا نقدی دے کر کی جا سکتی ہو۔ ایسی صورت میں اپنے آپ کو دباوُ میں آنے کی اجازت نہ دیں، فون پر کبھی بھی ذاتی ڈیٹا۔ بینکنگ کی معلومات،یا مالی صورتحال کے بارے میں معلومات ظاہر نہ کریں، اگر آپ کو یقین نہیں تو فوراََ فون بند کر دیں اور (110 ) پر کال کریں۔ رقم، زیورات اور دیگر اشیلء کبھی بھی اجنبیوں کے حوالہ نہ کریں، چاہے وہ پولیس آفیسر یا قانون نافذ کرنے والے اہلکار ہونے کا دعوی کریں، اپنے قابل اعتماد لوگوں سے بات کربں، شک کی بنا پر رشتہ داروں، پڑوسیوں یا دوستوں سے مشورہ کریں، کال کرنے والوں کے مطالبات پر اتفاق کرنے سے پہلے ان سے مشورہ طلب کریں یا پولیس سے رابطہ کریں۔گھر میں رہنے والے عمر رسیدہ افراد سے بات کریں اور انہیں خبردار رکھیں۔