۔،۔انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں مگر مچھ نے (اسی 80) سالہ شخص کو مار ڈالا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں مگر مچھ نے (اسی 80) سالہ شخص کو مار ڈالا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں مگر مچھ نے (اسی 80) سالہ شخص کو مار ڈالا۔ نذر حسین۔،۔

٭اسی سالہ شخص اپنے باغ میں گھاس کاٹنے کے بعد جزیرے کے جنوب میں دریائے (وے سیماکا) کے گہرے پانی میں نہانے گیا تھا جہاں ایک مگرمچھ اسے پانی کے اندر لے گیا بعد ازاں مگرمچھ لاش کو (دو سو) میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انڈونیشیا سماٹرا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسی سالہ شخص اپنے باغ میں کام کے بعد ٹھنڈک لینے گھر کے کنارے بہتے دریائے (وے سیماکا) میں کپڑے اتار کر گیا تو وہاں موجود ایک مگرمچھ نے اچانک حملہ کر کے اپنے شکار کو دریا کے گہرے پانیوں میں لے گیا، پولیس انسپکٹر نے انتار نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ٭ایک گواہ نے شخص کو اپنے کپڑے دریا کے کنارے اتارتے ہوئے دیکھا، دریا میں اترتے ہی مگرمچھ نے اسے آ دبوچا اور گہرے پانی میں غائب ہو گیا تقریباََ ایک گھنٹے بعد رینگنے والا جانور لاش منہ میں لئے دوبارہ نمودار ہوا (اخبار۔ کومپاس) نے رپورٹ کیا کہ جانور لاش کو تقریباََ (دو سو میٹر) تک گھسیٹ کر لے گیا۔ اس کے بعد گاوں والوں نے جانور پر پتھروں سے حملہ کر دیا کچھ ہی دیر بعد مگرمچھ نے آخر کار اپنے شکار کو چھوڑنا ہی مناسب سمجھا، تب تک وہ شخص مر چکا تھا، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی بار رہائشیوں کو محتاط رہنے کی تلقین کر چکے ہیں کیونکہ یہ علاقہ مگرمچھوں کا ایک مشہور مسکن ہے، واضح رہے انڈونیشیا میں پچھلے چند سالوں میں (ایک ہزار ایک سو ستھسٹھ) افراد پر مگر مچھوں نے حملہ کیا جن میں سے (پانچ سو چھپن) حملے مہلک تھے۔ یہ پرجاتی مگرمچھ کی سب سے بڑی خطرناک قسم ہے جو پورے مشرقی ایشیا اور آسٹریلیا میں پائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں