۔،۔ ٹیکساس میں طوفانی بارشوں سے کم از کم 50 افرااد ہلاک ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کی بنا پر کم از کم پچاس ہلاک، ہفتہ کی شام تک کیئر کاونٹی میں (پندرہ بچے اور اٹھائیس بالغ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/ٹیکساس۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کی بنا پر کم از کم پچاس ہلاک، ہفتہ کی شام تک کیئر کاونٹی میں (پندرہ بچے اور اٹھائیس بالغ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تمام ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی جبکہ برنیٹ کاونٹی میں مزید تین اور ٹریوس کاونٹی میں چار ہلاکتوں کی بھی اطلاع ملی، کینڈل کاونٹی میں بھی ایک شخص کی موت واقع ہوئی، ابتدائی طور پر ی ابھی تک واضح نہیں کہ اس موت کا تعلق طوفان سے تھا واضح رہخ سمر کیمپ کے کئی بچے ابھی تک لاپتہ ہیں، شدید سیلاب کے ایک دن بعد تک بھی تلاش جاری ہے۔ بہت سے امریکیوں نے طویل ویک اینڈ پر دریاوں کے کناروں پر کیمپ لگانے کے لئے جنوبی ریاستہائے متحدہ کے دیہی علاقے کا استعمال کیا جبکہ جمعہ کی صبح سے آنے والے شدید سیلاب نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میدیا فارم پر پوسٹ کیا ٭میلانیا اور میں اس خوفناک سانحہ سے متاثرہ تمام خاندانوں کے لئے دعا گو ہیں۔ اور دعا ہے کہ خدا خاندانوں کو برکت دے اور خدا ٹیکساس کو برکت دے۔ سمر کیمپ سے لاپتہ ہونے والے بچوں کے والدین سخت پریشان ہیں، مقامی ٹی وی نے مثال کے طور پر لاپتہ لڑکیوں اور خاندانوں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر ڈین پیٹرک کا کہنا ہے کہ گواڈیلوپے دریا میں صبح کے اوقات اور بہت کم وقت میں تقریباََ (آٹھ میٹر)کا اضافہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ سیلاب نے بنیادی طور پر پورا ڈھانچہ تباہ و برباد کر دیا۔کچھ لاشیں کاروں سے ملیں جو بہہ گئی تھیں، کاریں بہہ گئی ہیں، مکانات سیلاب میں ڈوب گئے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔