“ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے لیے پرتگال آمد پر شاندار استقبال” واجد قریشیؔ 0

“ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے لیے پرتگال آمد پر شاندار استقبال” واجد قریشیؔ

0Shares

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے لیے پرتگال آمد پر شاندار استقبال” واجد قریشیؔ

*لسبن (پرتگال): تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی پرتگال آمد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال کی انتظامیہ اور کارکنان نے لسبن ایئرپورٹ پر ان کا نہایت عقیدت و محبت، جوش و خروش اور والہانہ انداز میں شاندار استقبال کیا*

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ /پرتگال -اس موقع پر سرپرست تحریک منہاج القرآن پرتگال محمد صغیر، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین ظل حسن، صدر منہاج القرآن پرتگال کاشف نذیر، نائب صدر اظہر اعوان، سیکرٹری مالیات محمد رضوان، ہیڈ میڈیا ایند پبلسٹی بابر مغل، سرپرست دعوت کمیٹی حافظ شفقت، سیکرٹری انفارمیشن و ہیڈ دعوت کمیٹی غضنفر نذیر، قاری امجد، حافظ غلام دستگیر، علی صغیر، مرزا زاہد، محمد سفیان، قاسم نذیر، محمد فہیم الرحمن سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے چیئرمین سپریم کونسل کی لسبن ایئرپورٹ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا، پھول نچھاور کیے اور والہانہ عقیدت و محبت کا بھرپور اظہار کیا۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی پرتگال آمد کا مقصد“سیرت النبی ﷺ و امنِ عالم کانفرنس”میں شرکت ہے، جو 29 مارچ بروز اتوار بعد از نمازِ عصر اسلامک سینٹر لسبن میں منعقد ہوگی۔اس عظیم الشان کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ یہ اہم کانفرنس سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور فروغِ انسانیت کے پیغام کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی اور باہمی رواداری و بھائی چارے کے فروغ کے لیے ایک مؤثر اور یادگار پیش رفت ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں