۔،۔ جرمنی کے شہر لائپزگ کے قریب ایک پرائیویٹ انکلوثر سے شیر فرار ہو گیا،پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر لائپزگ کے قریب ایک پرائیویٹ انکلوثر سے شیر فرار ہو گیا،پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر لائپزگ کے قریب ایک پرائیویٹ انکلوثر سے شیر فرار ہو گیا،پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭لائپزل،ناردرن سیکسن میں پولیس نے ایک پرائیویٹ انکلوثر سے فرار ہونے والے شیر کو تلاش کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کرید، شیر نے ایک تیہتر سالہ شخص کو شدید زخمی کر دیا تھا جسے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لائپزگ۔ مقامی پولیس اور میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر لائپزگ کے قریب پیش آیا، بتایا جاتا ہے کہ شیر نے ایک تیہتر سالہ شخص کو شدید زخمی کر دیا جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق انہیں تقریباََ دوپہر بارہ بج کر پچاس منٹ پر ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک پرائیویٹ انکلوثر سے شیر فرار ہو گیا ہے، پولیس کی ایم بھاری نفری فوراََ موقع محل پر پہنچ گئے جو کے ہتھیاروں سے لیس تھی، عوام کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لئے شیر کو ایک باغیچ۔ میں حصار میں لے لیا گیا، کیونکہ شیر مکمل طور پر بالغ اور صحت مند تھا اس کے لئے اسپیشل شکار کرنے والی بندوقوں کا استعمال بھی کیا گیا تا کہ چانور بچ نہ جائے، پھر پولیس نے شیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں