راجا انجم (گڈو)کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر خوبصورت تقریب کا اہتمام۔ نذر حسین

نذر حسین جرمنی درائےآئیش۔ راجا انجم نے اس پرمسرت موقع ۔یوم پاکستان۔پر نہ صرف اپنے کاروباری دوست و احباب بلکہ پوری پاکستانی کمیونٹی کو دعوت عام دی تا کہ تمام پاکستانی مل جل کر اس دن کو منا سکیں اور اپنی خوشوں کو بانٹ سکیں،آج سفارتخانہ پاکستان برلن میں بھی پرچم کشائی کی گئی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں بھی ایک پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا ،راجا انجم گڈو کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہے ،ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جشن آزادی پاکستان اور یوم پاکستان کے دن کو ہمیشہ دوستوں کے ساتھ شیئر کریں اور خوشیاں بانٹیں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے آج مورخہ 23مارچ 2015کو اپنے لاگر میں دوستوں کے ساتھ یوم پاکستان کا خوبصورت انعقاد کیا اور دوستوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا خوشیاں بانٹیں دوستوں کو کھانا پیش کیا ،کیک کھلایا اور ایسے محفل اپنے اختتام کو پہنچی ،یہاں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ راجا انجم کا عرصہ دراز سے ٹیکسٹائل کا کاروبار ہے اور وہ اب اسلامی کپڑے جس میں حجاب،ترکی روک،مراکش کرتے، احرام ،رومال وغیرہ بیچتے ہیں۔

Image00010 Image00011 Image00012 Image00013 Image00015 Image00016 Image00017 Image00018 Image00019 Image00020 Image00021 Image00023 Image00024 Image00025 Image00026 Image00027 Image00030 Image00032 Image00005 Image00001