۔،۔جمیل احسن کے بڑے بھائی ابن کلیم احسن نظامی قضائے الہی سے وفات پا گئے۔،۔
سٹاک ہوم (عارف کسانہ) ایشین اردو سوسائیٹی کے صدر اور سویڈن میں مقیم معروف شاعر جمیل احسن کے بڑے بھائی ابن کلیم احسن نظامی 12 مارچ کو ملتان میں قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم پاکستان کے معروف خطاط اور ہر دل عزیز شخصیت تھے۔ ان کا اصل نام حافظ محمد اقبال تھا لیکن انہوں نے شہرت ابن کلیم احسن نظامی کے نام سے حاصل کی۔ ان کے ایک صاحبزادے محمد مختار علی بھی پاکستان کے معروف خطاط ہیں۔ان کی وفات پر سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی اور دنیا بھر سے اہل قلم نے جمیل احسن سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔