۔،۔اِ نَا للہِ وَ اِنَااِلَیہِ رَاجِعُونَّ۔سلیم پرویز بٹ صاحب کے بڑے بھائی اعجاز بٹ قضائے الہی سے وفات چا چکے ہیں۔،۔

bt
سلیم پرویز بٹ
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ نذر حسین۔ سلیم پرویز بٹ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ سیاسی، سماجی ، مذہبی ،صحافتی اور کاروباری شخصیت سلیم پرویز بٹ صدر پاکستان پریس کلب جرمنی،چیئرمین شان پاکستان جرمنی کے بڑے بھائی پاکستان میں طویل علالت کے باعث قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں، شان پاکستان جرمنی کے اراکین اور پاکستان جرمن پریس کلب کے عہدہ داران سلیم پرویز بٹ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالی کی بارگاہ میں دُعا گو ہیں کہ اللہ تعالی اعجاز بٹ (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے(آمین) موت ایک پُل ہے جو دوست کودوست سے ملا دیتی ہے۔ کیونکہ روح کا اصل وطن یہ دنیا نہیں بلکہ عالم بالا ہے،جہاں تمام روحیں اللہ تعالی کی قدرت سے اکٹھی رہتی ہیں ایسے ہی اعجاز بٹ کی روح بھی یہاں مسافری کی حالت میں آئی تھی اور آج اپنے مالک حقیقی سے ملنے اور محبوب کے جلوے سے مستفید ہونے قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ہماری دعا ہے   کہ اعجاز بٹ کو اللہ تعالی کی رضاء اور جنت کی خوشخبری عطاء ہو،ملائکہ اللہ تعالی کی طرف سے ان کے لئے نعمتوں کی بشارت لے کر اتریں جو ان کو عطاء کی جائیں، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی سلیم پرویز بٹ اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین۔ثم آمین۔