۔،۔سلیم پرویز بٹ کے بھائی اعجاز بٹ کی فوتگی پر،شیخ منیر،جاوید بھٹی ،لالہ طفیل اور محمد رفیق کا اظہار تعزیت۔،۔

6

محمد رفیق -جاوید بھٹی-شیخ منیر

شان پاکستان جرمنی سٹٹگارٹ۔ اِنَا لِلَّہِ وَ اِنَاّ اِ لَیہِ رَاجِعُونَ۔پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ کے بڑے بھائی اعجاز بٹ کی پاکستان میں فوتگی پر سٹٹگارٹ سے شیخ منیر،جاوید بھٹی، لالہ طفیل اور کارلسروئے سے محمد رفیق نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں رہنے والوں کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی صدمہ نہیں ہو سکتا کیوں کے وہ اپنوں کے جنازہ کو کندھا بھی نہیں دے سکتے،ہم سلیم پرویز بٹ اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اعجاز بٹ(مرحوم) کو اپنے نبی ﷺ اور پنج تن پاک کے صدقے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے ، اللہ تعالی ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دیاور سلیم پرویز بٹ اور نمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ (آمین۔ثم آمین)