۔،۔برطانوی لڑکا پراسرا بیماری میں مبتلا ،18گھنٹے تک سوتا رہتا ہے۔،۔

شان پاکستان برطانیہ لندن۔ غیر سرکاری ایجنسی کے تحت برطانوی قصبہ چیسٹر فیلڈ Chesterfield کا رہائشی13 سالہ لڑکا ہیری ابپلٹن ایک عجیب بیماری کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ 18گھنٹے سوتا رہتا ہے رپورٹ کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دن بدن اس کی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے ، پہلے ڈاکٹر اعصابی بیماری سمجھ رہے تھے لیکن تشخیص کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے کوئی اعصابی یا دماغی بیماری لاحق نہیں ، ڈاکٹروں نے مختلف دواوں اور جسمانی تدابیر کے ذریعہ بیماری کو معمول پر لانے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس پر کسی علاج یا دوائی کا اثر نہیں ہو رہا لڑکے کی کیفیت بہتر ہونے کی بجائے بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے ڈاکٹر اپنے آپ کو بے بس سمجھنے لگے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بہت ہی نایاب قسم کا اعصابی مرض ہے جس سے میڈیکل سائنس ابھی تک واقف نہیں ہو سکی۔ لڑکے کے والدین شدید پریشانی سے دوچار ہیں ان کا کہنا ہے کہ پراسرار بیماری کی وجہ سے وہ نہ صرف اسکول جانے سے قاصر ہے بلکہ دوسرے صحت مند بچوں کی طرح کھیل کود میں بھی حصّہ نہیں لے سکتا۔

2