-،-قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والا ہر فرد غدار ہے ‘ جی کیوایم -،-
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) افواج پاکستان نے ہمیشہ سرحدی دفاع کو یقینی بنانے کیساتھ قومی حمیت کا تحفظ بھی کیا ہے اور عوام کے جان و مال کو بھی محفوظ بنایا ہے جس کا ثبوت کراچی کا امن ہے جو افواج پاکستان ‘ رینجرز اور پولیس کے فرض شناس و دیانتدار افسران و جوانوں کی محنت و قربانیوں کا نتیجہ ہے جس کیلئے قوم اپنے شہیدوں ‘ غازیوں ‘ فوجیوں ‘ رینجرز ‘ پولیس و دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو سلام تحسین پیش کرتی ہے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے پیپلز پارٹی کے مقتدر حلقوں میں اثرو رسوخ کے حامل پیپلز امن کمیٹی کے بانی عذیر بلوچ کو غیر ملکی ایجنسیوں کیلئے جاسوسی کے الزام میں فوج کی تحویل میں لئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے بیرونی ایماء پرذاتی مفادات کیلئے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والا ہر فرد ملک وقوم کا غدار ہے اور کوئی بھی غدار کسی بھی طرح کے رحم کا مہلت کا حقدار نہیں ہوسکتا لیکن محض الزام کی بنیاد پر کسی کو سزا بھی نہیں دی جاسکتی اسلئے قوم کو یقین ہے کہ فوج عذیر بلوچ کے حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی اور اگر عذیر بلوچ پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں تو اصل حقائق منظر عام پر لائے گی بصورت دیگر صرف عذیر بلوچ کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے ان تمام افراد کے گرد بھی شکنجہ کس کر ان کا بے رحم احتساب کیا جائے گا جن کے اشاروں ‘ جن کے مفادات کیلئے اور جن کی سرپرستی و شہہ پر عذیر بلوچ یا کوئی اور پاکستانی وطن عزیز سے غداری اور معصوم انسانوں کے قتل پر آمادہ ہوکر قتل و غارت اور ضمیر فروشی و مادر وطن کیخلاف سازش و غداری کی ضرر رساں و ذلت انگیز راہوں کو اپنا لیتا ہے ۔