-،-امریکہ عالم اسلام پر ایٹم بم برسانے کی تیاری کررہا ہے ‘ ایم آر پی-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان صوبہ ننگر ہار کے ضلع آچن پر امریکہ کی جانب سے C-130طیارے کے ذریعے طیارے کے ذریعے 11ٹن وزنی بارودی مواد پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے غیر ایٹمی بم گرائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ دہشتگردی دنیا کے مستقبل کیلئے سب سے بڑاعذاب اور داعش دنیا کے امن کیلئے خطرناک سہی مگر داعش یا دہشتگردی کے نام پر تباہ کن بموں کے استعمال کے اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی جبکہ قرائن بتارہے ہیں کہ ٹرمپ اقتدار میں امریکی پالیسیاں سامراجیت سے بھی آگے نکل کر جارحیت کی جانب گامزن ہوچکی ہیں اوراسلام دشمن صیہونی و صلیبی قوتیں کفار و منافقین کیساتھ مل کر مسلمانوں اور مسلم ریاستوں کو اپنا باجگزار بنانے کی سازشیں کررہی ہیں اسلئے مسلمانوں ا ور مسلم ریاستوں کو اسلام دشمنوں کی سازشوں ‘ جبر اور ظلم کے ہتھکنڈوں سے بچانے کیلئے مسلم اُمہ کو اللہ کی ہدایت کے مطابق تفرقات کو چھوڑ کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا اور باہمی طور پر متحدہوکرتعصبات ‘ تفرقات ‘ مسلک پرستی ‘ گروہ بندی اور سامراجیت و چوہدراہٹ سے پاک مسلم اقوام متحدہ کی قائم کرنی ہوگی بصورت دیگر آنے والے وقت میں کسی بھی مسلم ملک پر گرایا جانے والا امریکی ‘ اسرائیلی یا بھارتی بم ’’غیر ایٹمی ‘‘نہیں ہوگا!