۔،۔شمالی کوریا نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر دکھایا۔،۔

شان پاکستان کوریا۔ شمالی کوریا میں ملک کے بانی صدر کم ال سنگ کی 105ویں یوم پیدائش کی تقریبات پر پیانگ یانگ میں ہفتہ کے دن فوجیوں۔ ٹینکوں اور اسلہ کی پریڈ کے درمیان نمائش کر کے شمالی کوریا نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر دکھایا۔ تقریبات کے موقعہ پر شمالی کوریا نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ خطے میں کسی قسم کے اکسانے والے اقدام نہ کرے کیونکہ ہم جواب میں جوہری حملوں کے لئے تیار ہیں۔ یہ بیان اس وقت آیا ہے جب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنماء جم جونگ ان ایک اور ایٹمی تجربہ کا حکم دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا کے عسکری حکام نے بیان میں کہا ہے کہ ہم جنگ کا جواب جنگ سے دینے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم پر نیو کلیئر حملہ کیا گیا تو ہم اپنے انداز سے ایٹمی حملہ کر کے جواب دینے کو تیار ہیں۔ کچھ عرصہ قبل چین نے خبردار کبا تھا کہ شمالی کوریا کے حوالہ سے کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ کسی وقت بھی لڑائی چھڑ سکتی ہے۔ یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر چین کی مدد کرنے کا فیصلہ کرنا ہے تو وہ بہت اچھا ہو گا، اگر نہیں کرنا تو ہم ان کے بغیر بھی اس مسئلہ کو حل کر لیں گے۔

11 12 13 14 15 16 17 18