۔،۔گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال بیساکھی میلہ مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ اختتام پذیر ۔،۔

شان پاکستان حسن ابدال۔ روایت ہے کہ بابا گرونانک نے اپنی روحانی طاقت سے ایک چٹان کے سینے سے ٹھنڈے پانی کا چشمہ جاری کر دیا جو آج بھی موجود ہے، ان کی تعلیمات کا چشمہ بھی پنجہ صاحب کے اس احاطے کے طول و عرض سے جاری و ساری ہے، گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پر بیساکھی میلہ اپنے مذہبی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ ختم ہو گیا ملک کے مختلف حصوں و بھارت اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری اپنے عظیم ٹیشوا بابا گرونانک کے امن۔ انسانیت، برداشت اور محبت کے پیغام کے ساتھ رخصت ہوئے، سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملنے والی بے لوث محبت اور بہترین انتظامات نے بیساکھی میلے کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیئے۔

5 2 3 4 6 7 8