-،-سیاستدانوں و حکمرانوں کو اپنی فطرت وعادت بدلنی ہوگی ‘ جی کیو ایم-،-
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے قومی یکجہتی اور بھارتی جاسوس کلبھوشن کی فوری پھانسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری ‘ دفاع اور تشخص کی حفاظت کیلئے متحد ‘ مستعد اور مجتہد ہونے کا پیغام ہی عصری قومی تقاضہ اور عسکری قیادتوں کی جانب سے ہمیشہ اس قومی تقاضے کے کردار کی بروقت و مستحسن تکمیل کا کردار روایت رہا ہے مگر سیاستدانوں کی باہمی رقابت ومنافقت جمہوریت و حکومت کی جانب سے اس قومی تقاضے کی تکمیل میں ہمیشہ آڑے آتی رہی ہے اور اگر کلبھوشن جیسے پاکستان و قوم کے دشمن او ر معصوم پاکستانیوں کے قاتل کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی سزا پر بھارتی جارحانہ رد عمل اور دھمکیوں کے باوجود سیاستدان و حکمران اس روایت کو دہراتے دکھائی دیئے تو یہ ملک و قوم کیلئے انتہائی خطرناک علامت اور اس بات کا ثبوت ہوگا کہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کی انا ‘ہٹ دھرمی ‘ مفادپرستی اور ہوس قومی تقاضوں اور حب الوطنی پر بھاری ہے اسلئے ضروری ہے کہ کم از کم اس معاملے پر سیاسی و عسکری قیادت اور حکومت و فوج یکجا و متحدہو کر کلبھوشن یادیو کی سزا پر فوری عملدرآمد کے ذریعے بھارت اور اندرونی و بیرونی دشمنوں ‘ غداروں او ردہشتگردوں کو یہ پیغام دے کہ قومی سلامتی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی پاکستان یا عوام کو نقصان پہنچانے والے کسی فرد یا قوت سے کسی بھی قسم کی نرمی کا برتاؤممکن ہے !