-،-استحصالی حکمران عوامی و قو می مسائل کا حل نہیں چاہتے ‘ ایم آر پی-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے گزشتہ روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار میں آنے والے استحصالی طبقات اور منافق و مفاد پرست سیاستدان نہ تو عوام سے کل مخلص تھے ‘ نہ آج مخلص ہیں اور نہ ہی مستقبل میں کبھی ان سے کسی بھی قسم کی مخلصی یا قومی و عوامی مسائل کے حل کی توقع و امید رکھی جاسکتی ہے کیونکہ اربوں ‘ کھربوں کے اثاثے رکھنے‘ جنریٹڈ و ایئرکنڈیشنڈ گھروں میں رہنے اور ٹھنڈی و تیز رفتار گاڑیوں اور باوردی گارڈز کے سائے میں گھومنے والوں کو نہ تو دھوپ کی تمازت و تپش کا احساس ہے ‘ نہ لوڈ شیڈنگ کی تکلیف سے آشنائی ‘ نہ ہی پانی کی عدم دستیابی کی پریشانی ہے اور نہ ہی روزی روٹی کی فکرنے انہیں کبھی تڑپایا ہے اور نہ ہی انہوں نے تعلیم و علاج کیلئے سرکاری اسپتالوں اور اسکولوں کے دھکے کھائے ہیں اسلئے عوام کے خون پیسنے کی کمائی سے حاصل والے ٹیکسوں کو اپنی عیاشی کیلئے اڑانے اور کرپشن کے ذریعے دولت بنانے والوں سے نجات پائے بناء عوام نہ تو مسائل و مصائب سے نجات پاسکتے ہیں ا ور نہ ہی ان کی نسلوں کے مستقبل کو کسی بھی قسم کا کوئی تحفظ حاصل ہوسکتا ہے اسلئے ضروری ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں ماضی و حال کے تمام چوروں و لٹیروں کا احتساب کرتے ہوئے ایسی قیادت کا انتخاب کریں جس کے پاس عوام کو با اختیار و شریک اقتدار بنانے ‘ اختیاارت کو نچلی ترین سطح تک تقسیم کرنے اور ملک و قوم ک مسائل و مصائب کیساتھ پانی ‘ بجلی ‘ گیس بحران اور دہشتگردی‘ مایوسی ‘ نا انصافی و استحصال سے نجات دلانے کا قابل عمل فارمولہ ہو اور پاکستان میں ایم آر پی وہ واحد جماعت ہے جس نے مقامی خود مختاری کے نام سے کود مختار ڈیژنل کونسلوں کے ذریعے تمام قومی مسائل حل کرنے کا عزم کیا اور قابل عمل فارمولہ پیش کیا ہے۔