-،-پرویز مشرف کی ملک وقوم کوآج زیادہ ضرورت ہے۔چودھری تبریز-،-
آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے صدرچودھری تبریز عورہ نے کہا ہے کہ ہمارے قائد پرویز مشرف کی ملک وقوم کوآج زیادہ ضرورت ہیں،ان کے بغیر ملک میں قیادت کاقحط ہے۔وہ پاناما لیگ کی رکاوٹوں اورسازشوں کوروندتے ہوئے پاکستان کی قومی سیاست میں اپنا فعال کرداراداکریں گے۔پاناما لیگ اورزرداری لیگ کاگٹھ جوڑ قائدانقلاب پرویز مشرف کاراستہ نہیں روسک سکتا ۔پاناما لیگ کی کوئی سازش معمارپاکستان اورمحافظ پاکستان پرویز مشرف کوہم وطنوں اوروطن سے دور نہیں رکھ سکتی ۔پرویز مشرف کی وطن واپسی پران کاتاریخی استقبال ہوگا،چاروں صوبوں سے عوام ائیرپورٹ کی طرف امڈآئینگے ۔پاکستان کی دوبڑی سیاسی برائیوں کاراستہ روکنے کیلئے محب وطن جمہوری قوتوں کے درمیان گرینڈ الائنس اشد ضروری ہے۔چاروں صوبوں کے عوام پرویز مشرف کی قائدانہ صلاحیتوں سے مستفیدہونے کے خواہاں ہیں۔اے پی ایم ایل جمہوریت کی حامی ہے اوراس میں جمہوری انداز سے فیصلے کئے جاتے ہیں۔اے پی ایم ایل کاانتہائی متحرک اورمنظم تنظیمی ڈھانچہ دوسری پارٹیوں کیلئے قابل تقلیدہوگا۔ وہ اپنی صدارت میں ہونیوالے ایک اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں مختلف تنظیمی اموراورپاکستان کی اندرونی سیاسی صورتحال اورممکنہ انتخابی اتحادکاتفصیلی جائزہ لیا گیا اورعہدیداران کی تجاویز کے مطابق اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روسے ہرماہ کی پہلی اتوارکواجلاس کیاجائے گااورآئندہ ماہانہ میٹنگ7مئی کوہوگی۔جنرل سیکرٹری آدم غیاث الدین،سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عبا  عابدی،     صدراوورسیزکونسل افضال صدیقی ،چیف آرگنائزر مسزثمینہ علی ، چیف کوآرڈی نیٹر سعیداحمدبھٹی ، سینئر نائب صدرمحمدعلی چوہان ، نائب صدور سیّدنایاب زیدی،سینئر رہنما فہمیدہ عباسی،سینئر ممبران ثروت اقبال،صباء ،دردانہ قریشی اورقاسم ہمدانی نے بھی اجلاس سے خطاب کیا ۔ ممتازفاطمی ،خرم مقصود،راجہ عطاء المنان ،عمران خان اورسیّدقاسم ہمدانی نے پرویزمشرف کی قیادت پراظہاراعتمادکرتے ہوئے اے پی ایم ایل میں شمولیت اختیارکیجس پرعہدیدران نے انہیں خوش آمدیدکہا ۔اجلاس میں آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے نائب صدر سیّدنایاب زیدی کے بھائی کی وفات پران کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے خصوصی طورپراجتماعی دعاکی گئی ۔مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں اے پی ایم ایل کے سیاسی مستقبل اورسیاسی کردار بارے مختلف تجاویز دیں ۔مقررین نے اس عزم کااعادہ کیا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اورسابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کی عنقریب وطن واپسی پر ان کاتاریخی استقبال کیاجائے گا ۔ اوورسیزپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سمیت برطانیہ سے اے پی ایم ایل کے عہدیداران اورکارکنان پرویز مشرف کے ساتھ روانہ ہوں گے۔