-،-جمہوری حکمران ہمیشہ سے روایات کے اسیر رہے ہیں ‘ جی کیو ایم-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والاالمعروف سورٹھ ویر نے رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر ایکبار پھر حکومتی گریز کو کراچی کے پر امن مستقبل کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات میں خاتمہ کے بعد کئی دن تک اس معاملے کو التوا کا شکار رکھنے سے سماج و عوام دشمن عناصر کو پھر سے منظم ہونے اور تخریبی کاروائیوں کیلئے موقع کی فراہم ہوجاتا ہے جو کراچی کی عوام اور امن کیلئے یقیناًخطرناک علامت ہے جس سے گریز اور رینجرز اختیارات کے خاتمہ سے چند روز قبل نئے مدت تک اضافے کے نوٹیفکیشن کے اجراء ضروری ہے مگر حکمران یا تو اس ضرورت سے ناآشنا ہیں یا پھر وہ ہر بار رینجرز کو اختیارات کی فراہمی سے قبل اسے اپنے مفادات کا پابند بنانے اور مشروط طور پر اسے اختیارات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ سیاسی مفادات کیلئے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی پاکستانی سیاست و جمہوریت کی پرانی روایت ہے اور حکمران ہمیشہ سے روایات کے اسیر رہے ہیں !