-،-استحصالیوں اور ظالموں سے نجات کا فلسفہ قریہ قریہ پھیل چکا ہے ‘ سولنگی اتحاد-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی نے سولنگی ہاؤس میں منعقدہ پریس پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سولنگی اتحاد کے قیام کا مقصد پاکستان کی سب سے بڑی برادری سولنگی برادری کو متحد اور منظم کرناتھا اور اللہ کا شکر ہے کہ اس کی رحمت و برکت سے میں اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوچکا ہوں کیونکہ سولنگی قوم عصری تقاضوں اور وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنے مسائل کے حل ‘حقوق کے حصول اور استحصالیوں و ظالموں سے نجات کیلئے متحدہوچکی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر درست رہنمائی کی گئی اور سولنگی برادری نے آئندہ انتخابات میں روایتی و ستحصالی سیاسی ومذہبی جماعتوں ‘ ظالم حکمرانوں اور عوام سے دھوکا کرنے والوں سیاستدانوں پر سولنگی اتحاد کے نامزد اپنی برادری کے نمائندوں کو فوقیت دیتے ہوئے اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں ایوان اقتدار میں پہنچایا تو نہ صرف اس ملک میں حقیقی انقلاب آئے گا بلکہ سولنگی برادری اس ملک کے اختیار اقتدار کی مالک بن کر پاکستان کو اس کی حقیقی ترقی و استحکام کی منزل سے روشناس کرائے گی اور سولنگی برادری کاہی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کا ہر فرد امن ‘ تحفظ ‘ خوشحالی ترقی اور اطمینان و آسودگی کی زندگی گزارے گا !