۔،۔انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے پاکستانیوں کے قبضہ سے 16پاکستانی بازیاب۔،۔

شان پاکستان یونان سالونکی ۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یونان کے شمالی حصّہ سے اتوار کے روز یونانی پولیس نے کاروائی کے دوران 3پاکستانی باشندوں کو حراست میں لے لیا، رپورٹ کے مطابق تین گرفتار پاکستانیوں نے اپنے ہی 16ہم وطنوں کو ایک فارم ہاوس میں یرغمال بنا رکھا تھا یرغمالیوں میں 3نابالغ بچے بھی شامل تھے۔ مقامی پولیس آفیسر کے مطابق گرفتار ہونے والے مبینہ انسانی اسمگلروں نے پناہ گزینوں کو تھیسا لونیکی Thessalonikiکے ساحلی شہر میں ایک فارم ہاوس میں یرغمال بنا کر رکھاہوا تھا ان کی رہائی یا یورپ پہنچانے کے لئے ڈھائی ہزار یورو2,500 Euro کا مطالبہ کیا تھا ، گروہ کا گرو چھاپے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے پولیس کے مطابق عنقریب گرفتار کر لیا جائے گا۔

gr