۔،۔اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک۔،۔

شان پاکستان اسرائیل بیت الحم۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے تحت اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک، قیدیوں پر مظالم کے خلاف مغربی کنارے میں مظاہرے کئے گئے اس دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں نہتے فلسطینی زخمی ہو گئے، عرب ٹی۔وی۔Arab TVکی رپورٹ کے مطابقفلسطینی قیدیوں کی تنظیم کی اپیل پر مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور اہم شاہراہوں پر ٹائر جلائے گئے راستے بند کر دیئے گئے، ریلیوں اور مظاہرین کو روکنے کے لئے اسرائیلی فورسز میدان میں کود پڑیں، جس کی بنا پر مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں ہوئیں ،مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فورسز نے آنسو گیس کے گولے اور ہوائی فارنگ شروع کر دی ۔یاد رہے یہ مظاہرے اسرائیلی جیلوں میں قید 1500 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں شروع ہوئے ہیں۔

fl