-،-بلدیہ ٹاؤن کے غیر فعال اسپتالوں کو فعال کیا جائے ‘ آئی ایم ایس او-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اصلاح میمن سماج آرگنائزیشن اور جونا گڑھ مسلم انجمن کے عہدیداران فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ نورمحمد وارثی ‘ عبدالغفار اُپلیٹا والا ‘ اسلم ترک‘ یونس سایانی ‘ روبینہ شاہین ‘ زہرہ نگار ‘ صدیق بلوچ ایڈوکیٹ ‘ ایڈوکیٹ یاسین مہران والا ‘ خیرألنساء ایڈوکیٹ اور لیگل ایڈوائزر وماہر قانون الطاف میمن ایڈوکیٹ نے وفاقی حکومت و مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کرنے والے گورنر سندھ محمد زبیر ‘ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ‘صوبائی وزیر صحت اور ممبر قومی اسمبلی بلدیہ ٹاؤن سلمان مجاہد بلوچ بلدیہ ٹاؤن میں طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں اربن ہیلتھ سینٹرکے نام سے 4نمبر مارکیٹ میں ‘ بیسک ہیلتھ سینٹر کے نام سے روبی سینما کے ساتھ اور میٹرنیٹی اینڈ نرسنگ یونٹ کے نام سے مواچھ گوٹھ میں30برس قبل تعمیرہونے مگر آج تک افتتاح سے محروم تینوں اسپتالوں کو فعال کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو علاج کی سہولت میسر آسکے ۔گجراتی‘ میمن او ر جونا گڑھی رہنماؤں نے کوآرڈی نیٹر چیف منسٹرہاؤس صدیق ابوبھائی ‘ نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی ‘ سماجی ومیمن رہنما حاجی حنیف طیب ‘ صدر میمن فیڈریشن عبدالعزیز میمن ‘ صدر جوناگڑھ فیدریشن اقبال ساندھ‘ چیئرمین گجراتی قومی موومنٹ گجراتی سرکار امیر پٹی اور سابق صوبائی وزیر مجاہد خان بلوچ سے اس سلسلے میں اپنے کردار کی ادائیگی اور اثرورسوخ کے استعمال کا مطالبہ بھی کیا ۔