-،-اختیارات کی تقسیم سے ہی گورننس میں بہتری ممکن ہے ‘ ایم آر پی-،-
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم آر پی امیر علی پٹی والا نے کہا ہے کہ ایم آر پی کا ہر کارکن و عہدیدار یہ بات یاد رکھے کہ ہم سیاست نہیں کررہے بلکہ پاکستان اور عوام کے محفوظ مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں اور جمہوریت کے نام پر اختیار و اقتدار کو اپنے گھر کی لونڈی بناکر عوام کا استحصال کرنے والوں سے عوام کو نجات دلاکر عوام کو با اختیار اور شریک اقتداربنانے کیساتھ نفرت ‘ تعصب ‘ صوبائیت اور دہشتگردی و مافیاز سے عوام کو نجات دلانے کیلئے ہی ہم نے خود مختار ڈویژنل کونسلوں پر مشتمل مقامی خود مختاری کا فارمولہ پیش کیا ہے جسے استحصالی سیاستدان‘ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور کرپشن کے ذریعے طاقتور و دولتمند بننے والے عوام دشمن حکمران اپنی موت سمجھتے ہیں کیونکہ وہ اختیارات کو نچلی و عوامی سطح تک منتقل کرنا اور عوام کو باختیار بنانا نہیں چاہتے اسی لئے ہمارے سیاسی جدوجہد کو محدود اور ہمیں مسدود کرنے کی سازش کی جارہی ہے مگر مجھے یقین ہے کہ ایم آر پی کا ہر کارکن محب وطن اور عوام دوست ہے اس لئے وہ عوام کے ہر فرد تک ایم آر پی کا منشور پہنچاکر انہیں بتائے گا کہ مفادات کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات چھیننے والے قوم کو نہ تو کبھی کچھ دے سکتے ہیں اور نہ ہی مخلص ہوسکتے ہیں اسلئے عوام استحصالیوں کے جمہوری نظام کیخلاف ایم آر پی کے اشتراکی و فلاحی نظام کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انتخابات میں محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے نامزد نمائندوں پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں اپنے ووٹ سے کامیاب بنائیں !