-،-مفاد پرست جمہوریت سے‘ ظالمانہ زیادہ آمریت بہتر ہے ‘ جی کیو ایم-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے میگاسٹی عروس البلاد کراچی کی حالت زار پر افسوس و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی حالت ‘ حالات ‘ حکمرانوں اور سیاستدانوں کے کردار اور بیوروکریسی و انتظامیہ کی بے حسی و بے بسی اس بات کا ثبوت دے رہی ہے کہ کراچی کیلئے جمہوریت نہیں جرنیلی حکمرانی ہی بہترین ہے کیونکہ جرنیلوں کے ادوارحکومت میں کراچی کو ہمیشہ ترقی و خوشحالی ملی مگر نام نہاد جمہوریت پرستوں نے کراچی کو مسائل و مصائب کے سمندر میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے اور اگر اس بات میں حقیقت و صداقت نہیں ہے تو پھر جمہوریت کے نام پر اقتدار پانے والے جمہوری طرز عمل اختیار کریں اور اختیارات کو اپنے گھر کی لونڈی بناکر کراچی کے مسائل کے حل کا نام لیکر کرپشن و کمیشن کے ریکارڈز بنانے کی بجائے حقیقی معنوں میں کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ہر منتخب ومقرر فرد و ادارے کو اس کا مکمل استحقاق اوراختیارات و فنڈز فراہم کرکے اسکی کارکردگی کی نگرانی اور ناکامی کی صورت میں اس سے باز پرس و اسکا احتساب کریں اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ ظالمانہ آمریت ‘ مفاد پرست و منافق جمہوریت سے زیادہ بہتر ہے!