-،-عدلیہ آج پاکستان کے اسلامی تشخص کی محافظ ثابت ہوگی‘ ایم آر پی-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے عدلیہ کی سرخروئی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس صرف ملک و قوم دشمنوں کے احتساب و انصاف کا معاملہ نہیں بلکہ عدلیہ کے وقار ‘ اسلام کی اساس اور پاکستان کے اسلامی تشخص کے تحفظ کا مسئلہ بھی ہے چونکہ پاکستان اسلامی ریاست ہے اسلئے اس ریاست میں کسی کو بھی حسب ونصب ‘ منصب و مرتبہ یا زبان و علاقہ کی بنیاد پر قرار واقعی سزا نہ دینا صرف نا انصافی ہی نہیں بلکہ اسلام کے اصول مساوات سے متصادم بھی ہوگا جو عالمی سطح پر پاکستان کے اسلامی تشخص کی پامالی کا باعث بنے گااسلئے قوم کو یقین کامل ہے کہ سابقہ روایات کے بر عکس موجودہ عدلیہ نظریہ ضرورت کے فیصلوں کی بجائے اسلام ‘ آئین اور انصاف کا بولا کرتے ہوئے قوم کو حقیقی انصاف فراہم کرے گی اور پانامہ کیس میں آج کا عدالتی فیصلہ پاکستان کے اسلامی تشخص کے تحفظ اور وقار کی بلندی کیساتھ عدلیہ کی غیر جانبداری ‘ جرأتمندی اور اسلام و انصاف پرستی کی بہترین مثال بن کر پاکستان میں انصاف و مساوات پر مبنی طبقاتی تضاد ‘ استحصال اور ظلم سے پاک پر امن اسلامی معاشرے کے قیام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا!