-،-انتخابات میں سولنگی برادری نقیب انقلاب کا کردار ادا کریگی ‘ سولنگی اتحاد-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجرات میں برادری میں شادی سے انکار پر لڑکی کو زدہ جلاکر ہلاک کرنے کے ظلم پر آواز احتجاج بلند کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ڈاکٹر مسعود سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ملک عمر نذیر سولنگی ‘ایاز سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ روشن سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ جمعہ خان سولنگی ‘ الیاس سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ دھنی بخش سولنگی ‘ ممتاز علی سولنگی ‘ڈاکٹر اللہ ڈنو سولنگی ‘ ساگر سولنگی ‘ دلبر سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیرسولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ استحصالی طبقات نے اپنے مفادات کیلئے عوام کو جاہلانہ و غیر اسلامی رسوم و رواج میں الجھاکر ظلم و انصافی کو فروغ دیا ہے تاکہ طاقت کی حکمرانی کو عروج و دوام رہے مگر اب قوم جاگ چکی ہے اور سولنگی برادری ظلم و استحصال کیخلاف متحدہوچکی ہے اور انشا ء اللہ آنے والا انتخابات میں سولنگی قوم ایک ذمہ دار ‘ با ضمیر ‘ روایت شکن ‘ انصاف و کردار پسند اور نقیب انقلاب قوم کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی اور بطل و جہل کے تمام بت گراکر دیانتدار ‘ مخص ‘ محب وطن اور پاکستان کی ترقی کے ضامن ایسے سولنگی نمائندوں کو ایوانوں میں پہنچائے گی جو ناموس ملک و ملت کے محافظ ثابت ہوں گے ۔