-،-حکومت وفوج سمجھوتہ جمہوریت کیلئے خوش آئند ہے‘ سولنگی اتحاد-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کانفرنس میں ڈان نیوز لیکس کے معاملے پر حکومت و فوج سمجھوتے کو جمہوریت کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس سازش کے بعد فوج نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے بھی حکومتی ہٹ دھرمی کو نظر انداز کرکے اپنے ظرف و حب الوطنی اور جمہوریت پرستی کا ثبوت دیا ہے حالانکہ عوام کی خواہش تھی کہ ڈان لیکس میں ملوث فوج کیخلاف سازش کرنے والے ہر گنہگار کو کیفر کردارتک پہنچانے کیساتھ اس حوالے انکوائری کمیشن کی مکمل رپورٹ میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے لائی جائے کیونکہ فوج دفاع پاکستان کا ضامن ایسا قومی ادارہ ہے جس کیخلاف سازش پاکستان کیخلاف سازش یعنی غداری کے مترادف ہے اور قوم ان غداروں کوبے نقاب دیکھنے کی خواہشمند ہے مگر حکمران طبقہ ان غداروں کی رونمائی اور احتساب نہیں چاہتا جس پر فوج اور حکومت میں کشیدگی پیدا ہوئی مگر یہاں بھی فوج نے جمہوریت اور ریاست کو ملحوظ رکھتے ہوئے اعلیٰ ظرفی سے کام لیکر نہ صرف میاں صاحب کو ایک اور موقع فراہم کردیا ہے بلکہ قوم کی جانب سے مخصوص طبقے کے مفادات کے تحفظ کے الزام کا طوق بھی اپنے گلے باندھ لیا ہے جو فوج کی پاکستان سے محبت اور اس کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کی دلیل و ثبوت ہے !