-،-پاکستان پر حملے کی ایرانی دھمکی ‘ دیوانے کی بڑ کے سوا کچھ نہیں!‘ راجونی اتحاد-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان جذبہ ایمان اور جذبہ شہادت سے سرشار مسلمانوں کا ہی ملک نہیں بلکہ ایک ایسی مستحکم ایٹمی ریاست بھی ہے جس کیخلاف بھارت ‘ اسرائیل ‘ امریکہ اور دیگر سامراجی و استعماری قوتیں طویل عرصہ سے سازش کررہی ہیں‘ نصف صدی سے اندرونی و بیرونی دہشتگرد اور غدار اسے برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور قریباً اتنے ہی عرصہ سے منافق و مفاد پرست سیاستدان و حکمران اور استحصالی طبقات کے علاوہ جاگیردارو سرمایہ دار اس ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر اس کے باوجود اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان قائم وسلامت ہے اور انشاء اللہ تا قیامت قائم و سلامت رہے گا ۔ پاکستان راجونی اتحاد کے رہنما امیر پٹی ‘ عمران چنگیزی ‘ امیر علی خواجہ ‘ اقبال ٹائیگرمارواڑی‘ یونس سایانی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ عدنان میمن ‘ سردار غلا مصطفی خاصخیلی ‘ سردارخادم حسین سولنگی ‘عبدالحکیم رند‘ عارف راجپوت ‘ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر نے ایران کی جانب سے پاکستان پر حملے کی دھمکی کودیوانے کی بڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے جس کے پاس افواج پاکستان جیسی محافظوں اور عوام پاکستان جیسے وطن پرستوں کی دولت ہے اسلئے ایران سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان کو نقصان پہنچانے کا خواب دیکھنے کی حماقت سے باز رہے ورنہ اس کا وجود نقشہ ارض پر برقرار نہیں رہ پائے گا !