-،-جمہوریت کی سپرمیسی خوش آئند ہے ۔رانا بشارت،اقبال سندھو -،-
منتخب حکومت سے عداوت کی آڑ میں ریاست کوداؤپرنہ لگایاجائے
لندن پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے سینئر نائب صد ر رانا بشارت علی خاں اورسیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان میں منتخب حکومت کی بالادستی اورجمہوریت کی سپرمیسی خوش آئند ہے۔ افہام وتفہیم سے ڈان لیک کاڈراپ سین ہوگیا،اس بار بھی نادان سیاستدان نامرادرہے اورآئندہ بھی نامرادرہیں گے۔منتخب حکومت سے عداوت کی آڑ میں ریاست کوداؤپرنہ لگایاجائے۔اپوزیشن قیادت جوش چھوڑے اورہوش سے کام لے۔پاکستان میں تبدیلی صرف ووٹ سے آئے گی ،عمران خان ایمپائر کودوہائی دینے کی بجائے عوام سے رجوع کریں ۔2018ء میں بھی قومی خدمات کی بناء پرمسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی اٹل ہے۔ اپنے ایک بیان میں رانا بشارت علی خاں اور اقبال سندھو نے مزید کہا کہ عمران خان طوطاچشم ہیں مگر پاکستان کے عوام منتخب قیادت کی کمٹمنٹ اورخدمت کوفراموش نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے حسدکرنیوالے اپنے جارحانہ انداز سے پاکستان کاکچھ نہیں بگاڑسکتے ۔ منتخب حکومت سی پیک کی مقررہ مدت میں تعمیراورتکمیل کیلئے پرعزم اورپرامید ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعمیروترقی کاسرگرمیوں پراندرونی یابیرونی دشمن اثراندازنہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی سیاست پاکستان کے روشن اورمحفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوریت کیخلاف کسی قسم کی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔اپوزیشن قائدین اشتعال انگیز ی والی سیاست اوربلیم گیم کی روش چھوڑدیں۔انہوں نے کہا کہ منتخب قیادت نے سیاسی فہم وفراست اوربردباری سے بار بار پاکستان کومختلف بحرانوں سے بچایا۔حکومت اوراداروں کے درمیان تناؤیاتصادم کاتاثر درست نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف سے حسدکرنیوالے عناصر کوایک بار پھر مایوسی کاسامنا کرنا پڑا ۔منتخب اورپاکستانیوں کی محبوب قیادت توانائی سمیت مختلف قومی بحرانوں پرقابوپانے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ2018ء توانائی بحران سے نجات کاسال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عنقریب پاکستان کے شہراورگاؤں روشن ہوں گے اورہرہنرمند کیلئے باعزت روزگار دستیاب ہوگا۔بیرونی ایجنڈے پرکام کرنیوالے مایوس سیاستدان منتخب حکومت کوبلیک میل کرنے میں بری طرح ناکام رہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پرعزم وزیراعظم میاں نوازشریف اورپنجاب کے پرجوش وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف اپنے انتخابی وعدے وفاکررہے ہیں-،-