-،-ڈان لیک کاڈراپ سین ابھی نہیں ہوا۔سرفرازنیازی-،-
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ ڈان لیک کاڈراپ سین ابھی نہیں ہوا۔انتھک عمران خان کی انفرادی ہمت ،سیاسی استقامت اورقومی چوروں کیخلاف آئینی مزاحمت قابل قدر ہے ۔ان کی جہدمسلسل نے عام پاکستانیوں کوتبدیلی کیلئے بیدارکردیا ہے ۔پاکستان میں انصاف کی فراوانی کیلئے تحریک انصاف کے قائدین اورکارکنا ن پرعز م اورپرامید ہیں۔چوروں کے گینگ نے ریاستی وسائل میں نقب لگانے اوراحتساب نہ ہونے پراب قومی اداروں کی بنیادوں پرگہری چوٹ لگائی ہے لیکن ان کامحاسبہ کرنے کیلئے عوام جاگ رہے ہیں،حکمرانوں کو راہ فرار کیلئے اس بار کوئی چوررستہ نہیں ملے گا ۔پاکستان کے غیورعوام جھرلوحکمرانوں کے ہاتھوں قومی اداروں کی توہین ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ اندرونی یابیرونی دباؤ کے تحت پاکستان کی دفاعی قیادت ڈان لیک پرخاموش ہوسکتی ہے مگرعوام چپ نہیں بیٹھیں گے۔عوام حکمرانوں کی پاکستانیت پرسوال اوران کے کردارپرانگلیاں اٹھارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کابے رحم احتساب نہ ہوا تویہ مزید بے لگام ہوسکتے ہیں۔منتقم مزاج حکمران اپنے انتقام کی آگ بجھانے کیلئے پی ٹی آئی کے مرکزی چیئرمین عمران خان کاگھرمسمارکرنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدعنوان حکومت کپتان عمران خان کے گھر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت نہ کرے ،ٹائیگرز اپنے قائد کی رہائشگاہ کاپہرہ دیں گے۔ شریف خاندان کی سرمایہ دارانہ سیاست اوران کاآمرانہ طرز حکومت ریاست کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈان لیک کی حساسیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ،اگر ڈان لیک کے مرکزی ملزم کوسزانہ دی گئی توتاریخ کے اوراق میں ہم مذاق بن کررہ جائیں گے۔پی ٹی آئی بدعنوان عناصر پرقانون کی گرفت جبکہ اپنے ہم وطنوں کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔