۔،۔ اے پی ایم ایل کاورکرزکنونشن کل 3بجے مانچسٹر میں ہوگا۔،۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمد امجدچودھری کل 14مئی بروزاتوار کوسہ پہر3بجے ویڈیولنک کی مدد سے برطانیہ مانچسٹر میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ اے پی ایم ایل کے سربراہ اورسابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کاخصوصی پیغام بھی ورکرزکنونشن میں سنایاجائے گا۔ اے پی ایم ایل اوورسیزکونسل کے مرکزی صدرافضال صدیقی اوراے پی ایم ایل برطانیہ کے صدر چودھری تبریز عورہ ورکرز کنونشن کے مہمانان خصوصی ہوں گے۔ورکرزکنونشن کااہتمام اے پی ایم ایل مانچسٹر کے عہدیداران چودھری افتخار احمداورخالد رشیدبھٹی سمیت ان کے ٹیم ممبرز کی طرف سے کیا جارہا ہے،ورکرزکنونشن کے مختلف انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی۔مانچسٹراورلندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں سے اے پی ایم ایل کے متحرک کارکنان کنونشن میں شریک ہوں گے۔