-،-معاشرے میں خواتین کی اہمیت پر مباحثہ آج ہوگا ‘ یونس سایانی-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین یونس سایانی نے فاطمہ میمن کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری‘نئے ممبر شپ کارڈز برائے 2017ء کے اجراء اور خواتین کی اہمیت کے موضوع پر مباحثہ کی تقریب آج یعنی14مئی2017بروز اتوارشام4بجے نیشنل پریس کلب ‘ مشرق سینٹر نزد سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی محب وطن روشن پاکستان پارٹی اور گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین گجراتی سرکار امیر علی سولنگی عرف امیر پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ہوں گے ۔ یونس سایانی نے مزید بتایا کہ اس حوالے سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دس رکنی وفد نے گزشتہ دنوں گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر علی سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر سے ملاقات کی اور ان سے مذکورہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور سماجی بہبود درا صل سیاست ہی کا وہ شعبہ ہے جو مفادات کے تابع اور اختیارو اقتدار کا طلبگار نہیںیہی وجہ ہے کہ سماجی کارکنان و رہنما سیاستدانوں سے زیادہ انسانوں سے مخلص اور عظیم ہوتے ہیں اور ایسے عظیم لوگوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت میرے لئے سعادت و اعزاز ہوگا !