-،-مقتدراستحصالی طبقہ عوامی مسائل کا حل نہیں چاہتا ‘ ایم آر پی-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ قومی معیشت کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ توانائی بحران ہے جبکہ توانائی بحران کی وجہ کرپشن ہے کیونکہ مقتدر طبقات توانائی بحران کو کمائی کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں اور بیرونی معاہدوں کے ذریعے ذرائع آمدن میں اضافہ کررہے ہیں اسلئے وہ نہیں چاہتے کہ وطن عزیز سے توانائی کا بحران حل ہو ‘ صنعت و تجارت فروغ پائے اور معیشت میں آنے والی بہتری سے عوام خوشحال و آسودہ ہوجائیں کیونکہ اگر ایسا ہوگیا تو ایک جانب ان کا کمیشن مارا جائے گا اور کرپشن کا دھندہ بند ہوجائے تو دوسری جانب روزی روٹی کو ترستے عوام کا پیٹ بھر جائے گا تو انہیں منتخب نمائندوں کے احتساب کی آواز اٹھانے کا موقع مل جائے گا اسی لئے وہ توانائی بحران کا حل نہیں چاہتے جبکہ تمام قومی مسائل کا آسان ترین حل یہ ہے کہ ایم آر پی فارمولے کے تحت خود مختار و باختیار ڈویژنل کونسلیں قائم کرکے قومی پالیسی کے تحت ٹیکس وصولی کا اختیار انہیں دینے کیساتھ اپنی عوام کیلئے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کا فریضہ انہیں دے دیا جائے جبکہ ان مقامی حکومتوں کو ایک مخصوص تناسب سے وفاق ‘ صوبے اور فوج کو فنڈز کی فراہمی کا پابند بھی بنادیا جائے جبکہ فوج ‘ بیوروکریسی ‘ ٹیکنو کریٹس ‘ صحافیوں اور علمائے دین پر مبنی قومی سلامتی کونسل وفاق ‘ صوبوں اور تمام مقامی حکومتوں کے درمیان تحفظات و اختلافات کے خاتمہ کا منصفانہ فریضہ انجام دے تو وطن عزیز کے تمام قومی و عوامی مسائل کا حل اور بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہے ۔