-،-عید و رمضان چاند کے نام پر عوام میں نفرت پھیلائی جارہی ہے‘سولنگی اتحاد-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ودیگر رہنماؤں نے رمضان ‘ عید الفطر اور عید الضحیٰ کے چاند کے معاملے پر اختلافات کے خاتمہ اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے احترام رمضان بل کی منظوری اتفاق رائے سے منظوری کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی سفارشات کے تحت رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو اور سرکاری رویت کے برعکس چاند دیکھنے کے دعویٰ کے تحت ایک روز قبل روزہ رکھنے ‘ عید منانے اور قربانی کرنے والوں کیخلاف تادیبی کاروائی پر عملدرآمد یقینی بنایا جانا چاہئے جبکہ سرکاری اعلان سے قبل رمضان یا عید کا چاند دکھائی دینے اور روزہ و عید کا اعلان کرنے والے خطیب یا امام مسجد کو ایک سال قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا اور اس قسم کے غیر سرکاری اعلانات کی تشہیر کرنے والے ٹی وی چینل پر دس لاکھ جرمانے اور لائنس کی منسوخی کی سزا کا فیصلہ بھی مستحسن اقدا م ہے کیونکہ سرکاری اعلان سے قبل رمضان و عید کا اعلان کرنا یا اس کی تشہیر کرنا فروعی اختلافات پیدا کرکے پاکستانی قوم میں انتشار کا باعث بن رہا تھا جس کی روک تھام پاکستان کی سلامتی کیلئے انتہائی ضروری تھی جس پر توجہ دینے اور اس حوالے سے قوانین سازی کیلئے قوم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی مشکور ہے ۔