-،-مولاناغفور حیدری پردہشتگردانہ حملہ بھارتی سازش ہے ‘ راجونی اتحاد-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بلوچستا ن کے علاقے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی سازش کی مذمت اور سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے 25افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی و شفائے کاملہ کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے رہنما امیر پٹی ‘ عمران چنگیزی ‘ امیر علی خواجہ ‘ اقبال ٹائیگرمارواڑی‘ یونس سایانی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ عدنان میمن ‘ سردار غلا مصطفی خاصخیلی ‘ سردارخادم حسین سولنگی ‘عبدالحکیم رند‘ عارف راجپوت ‘ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے نہ صرف عسکریت پسندوں کی معاونت کررہا ہے بلکہ دہشتگردوں کی سرپرستی کیساتھ پاکستان میں لسانی و فروعی فسادات کی سازش بھی کررہا ہے مگر قوم متحد و منظم ہے اسلئے بھارتی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ادارے جمعہ کے روز دہشتگردی کی وارداتوں کے تسلسل کو مکمل طور پر توڑنے میں ناکام ہیں جبکہ اب تو رمضان بھی نزدیک ہیں اسلئے سیکورٹی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔