-،-نوازشریف نے اوورسیزپاکستانیوں کاہاتھ تھام لیا۔رانا بشارت -،-
لندن پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے سینئر نائب صد ر رانا بشارت علی خاں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے اوورسیزپاکستانیوں کاہاتھ تھام لیا ،اب انہیں اپنے کسی جائزکام کیلئے سرکاری دفاترمیں خوارنہیں ہوناپڑتا ۔پاکستان میں معاشی استحکام وزیراعظم میاں نوازشریف کے ویژن اور صادق جذبوں کاانعام ہے ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کے ساتھ ساتھ میں بھی اوورسیزپاکستانیوں کومادر وطن کاسفیراورقیمتی سرمایہ سمجھتاہوں جوسات سمندر پار پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اپناخون پسینہ بہا رہے ہیں۔برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں روزگار کیلئے مقیم اوورسیزپاکستانیوں کودرپیش مختلف انفرادی اوراجتماعی مسائل کاپائیدارحل تلاش اوران کابروقت سدباب کرناوزیراعظم میاں نوازشریف کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ معروف حسن شاہ اورمیاں عظمت سمیت برطانیہ اوریورپ سمیت دنیا بھرمیں پاکستان کے سفارتکاراورقونصلیٹ اپنی خدادادانتظامی صلاحیتوں کالوہامنوارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک وفد کے ہمراہ دورہ برمنگھم قونصلیٹ کے دوران وہاں موجوداوورسیزپاکستانیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔رانابشارت علی خاں نے اپنے ہم وطنوں کوبرمنگھم قونصلیٹ میں ان کے مسائل حل کرنے کیلئے کئے جانیوالے مختلف انتظامات بارے اظہار رائے کی دعوت دی توانہوں نے انتظامات کومحض تسلی بخش نہیں بلکہ قابل قدرقراردیاجس پررانابشارت علی خاں نے قونصلیٹ جنرل معروف حسن شاہ اوروائس قونصلیٹ میاں عظمت کی کمٹمنٹ اورگرانقدرخدمات کوسراہا ۔رانابشارت علی خاں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی طرف سے انتہائی دردمندی اوردانشمندی سے اوورسیزپاکستانیوں کوان کے جائزامورکے سلسلہ میں پیش آنیوالی مختلف پریشانیاں دورکرنے کیلئے وفاقی سطح پرکمشنر کاتقررجبکہ پنجاب میں اوپی سی کا قیام مستحسن اقدام ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں پاکستان کی طرف سے انتہائی پروفیشنل سفارتکار اورقونصلیٹ بھجوائے ہیں جوان ملکوں میں مقیم ہم وطنوں کی ویلفیئر کیلئے اپناانتھک اورکلیدی کرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اوورسیزہم وطنو ں کے مسائل سے چشم پوشی کاتصور بھی نہیں کرسکتی ۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوران کے ٹیم ممبرز اپنے وعدے وفاکرنے کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں۔