۔،۔پاک ۔افغان فرینڈشپ انٹرنیشنل تیکوانڈو چیمپئین شپ۔،۔
اسلام آباد ( پ ر ) پاک ۔افغان فرینڈشپ انٹرنیشنل تیکوانڈو چیمپئین شپ 20-21مئی کو گجرات میں ہوگی ۔پاکستان اور افغانستان کے نامور کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن کی زیر نگرانی پہلی پاک ۔افغان فرینڈشپ انٹرنیشنل تیکوانڈو چیمپئین شپ پنجاب کے ضلع گجرات مین منعقد ہوگی ۔چیمپئین شپ کے مہمانِ خصوصی یونیک انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن آسٹریا کے صدر رانا شبیر حسین ہونگے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن کے صدر رانا صداقت علی نے ریاض علی ورک ،مرزا مختار احمد ،فیصل علی قیصر پر مشتمل تین رُکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ہے اورپاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن کے میڈیا ایڈوائزر محمد اکرم خان فریدی اور فیڈریشن کی ویمن ونگ کی سربراہ ڈاکٹر شازیہ خُرم پر مشتمل چیمپئین شپ سے متعلقہ دیگر امور بارے دو رُکنی مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔چیمپئین شپ کے لئے افغانستان نے جِن نامور کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے اُن میں شعیب رحمانی ،معش
اللہ ،فرید احمد محمودی ،سمیر رحمانی ،معسیع رحمانی اور رضی امیر احمد شامل ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے نامور کھلاڑی مرزا فرحان ،محمد بلال ،احمد ،حارث عبداللہ ،محمد مشعال اور سمیر صداقت شامل ہیں ۔ پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن کے صدر رانا صداقت علی نے کہا ہے کہ پاک ۔افغان فرینڈشپ انٹرنیشنل تیکوانڈو چیمپئین شپ کے انعقاد سے پاکستان میں تیکوانڈو جیسے کھیل کو مزید فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے تیکوانڈو کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔