-،-حکمرانوں کی کرپشن کے بوجھ سے جمہوریت بانجھ ہوگئی۔شان عابدی -،-

Syed Shan Abbas Abidi APML Leader

شان عابدی

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن کے بوجھ سے جمہوریت بانجھ ہوگئی جبکہ لوگ بری طرح خوارہوگئے۔پرویز مشرف نے اپنے دورمیں اختیارات اورقومی وسائل براہ راست منتخب بلدیاتی نمائندوں کومنتقل کئے۔ان کی سرپرستی کے نتیجہ میں بلدیاتی نمائندوں نے مسلسل تعمیراتی کام سے شہروں اورقصبوں کی کایا پلٹ دی تھی ۔پرویزمشرف نے عوام کاریاستی نظام پراعتماداوران کامعیارزندگی بحال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔پرویزمشرف نے سیاست کے ساتھ ساتھ ریاست کے ہرشعبہ میں خواتین کوان کاجائزمقام دیا۔آج خواتین کواپنی صلاحیتوں کے اظہارکی آزادی نہیں بلکہ الٹاوزیراعظم میاں نوازشریف نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی سیاسی سوجھ بوجھ اوران کی سرگرمیوں کامذاق اڑایا۔ پرویز مشرف آج بھی ہماری خواتین کے متحرک سیاسی کردارکی حمایت میں پیش پیش ہیں۔اپنے ایک بیان میں سیّدشان عباس عابدی نے مزید کہا کہ پاکستان میں موروثی سیاست کی پروردہ جمہوریت آمریت سے ہزارگنابدتر ہے۔بدقسمتی سے موروثی سیاست بچانے کیلئے ایک اہم ترین قومی ادار ے کاوقار پامال جبکہ مورال بلڈوزکردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کوبچانااورقوم کے بچوں کی دنیا تاریک کرناجمہوریت نہیں ہوسکتی ۔پاکستان کے عام آدمی کو جمہوریت کے ثمرات سے محروم کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرارباب اقتدارکااندازحکومت جمہوری ہوتا تو یقیناوہ اپنے آپ کوپاکستانیوں کے روبروجوابدہ سمجھتا ۔ وفاق میں و ن مین شو ہے جبکہ پنجاب کی سطح پرلوگ شعبدہ بازی سے بری طرح زچ ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان اپنے وزیروں اورمشیروں سے مشاورت کرنااپنی توہین سمجھتا ہے ،اسلئے دونوں حکمران بھائی مسلسل غلطیاں کررہے ہیں۔نادان حکمران سنجیدہ سیاسی قیادت اورقومی اداروں کے ساتھ تلخیاں کرکے اپنی غلطیاں نہیں چھپاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کاسرمایہ افتخار ہے ،ہم اس کے وقار اورکردار پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔