1

۔،۔گو ٹریالہ روڈ کی تعمیر دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے با وجود بھی مکمل نہ ہو سکی ۔،۔

۔،۔گو ٹریالہ روڈ کی تعمیر دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے با وجود بھی مکمل نہ ہو سکی ۔،۔
ملکہ (عمر فا روق اعوان سے )یونین کونسل گلیانہ ، بھگوال ، ملکہ اور ٹھو ٹھہ را ئے بہا در کو ملا نے والی گلیانہ تا چو ک پاکستان گو ٹریالہ روڈ کی تعمیر دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے با وجود بھی مکمل نہ ہو سکی ۔ چوک پاکستان تا ٹھو ٹھہ رائے بہا در سڑک کی تکمیل کرنے کے بعد ٹھیکیدا رمبینہ طو ر پر بقیہ کام ادھو را چھو ڑ گیا ۔ اہلیان ملکہ ،آمنہ آباد ، منگلیہ ما رکیٹ اور جنڈ شریف کے علا قہ میں نا مکمل سڑک ویسی کی ویسی رہ گئی ۔ لو گ روزانہ خا ک پھا نکنے پر مجبو ر ۔ پتھر اور خاکہ پر پانی کا چھڑکا ؤ نہ ہو نے کی وجہ سے شہری مختلف بیما ریوں کا شکا ر ہو نے لگے ۔ سب کے لبوں پر ایک ہی آواز اس مٹی اور دھو ل سے ہما ری جان کب چھو ٹے گی ۔ اہل علا قہ نے ارباب اقتدا ر سے اپیل کی ہے کہ ہما ری سڑک کا بقیہ کام جلد از جلد مکمل کر وایا جا ئے ۔ اس سلسلے میں جب پرا جیکٹ ڈائریکٹر سیون سٹا ر اینڈ کو چو ہدری محسن انو ر سے روزنامہ دنیا نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سڑک کے لیے تعمیراتی فنڈ نہ ہو نے کی وجہ سے میں سڑک کا تعمیرا تی کا م روکنے پر مجبو ر ہو ں ۔ جو نہی فنڈ ز ملیں گے میں بقیہ کا کا م مکمل کر دوں گا ۔ پہلے ہی اس پرا جیکٹ پر میں اپنی ذا تی گر ہ سے کا فی رقم لگا چکا ہو ں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں